بنگلور 31؍مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی صدر امت شاہ نے آج دعوی کیا کہ کرناٹک کے لوگوں نے 12 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سدارامیا حکومت کا تختہ پلٹنے کا ذہن بنا لیا ہے کیونکہ مختلف محاذوں خاص طور پر بدعنوانی کو لے کر وہ اس سے مایوس ہیں۔میسور، منڈیا اور رام نگر اضلاع کا دورہ کر رہے شاہ نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابات میں پرانے میسورو علاقے میں اچھی کارکردگی کرے گی۔میسورو علاقے میں کانگریس اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کی قیادت والی جنتا دل (سیکولر) کے درمیان انتخابی مقابلہ ہے۔گزشتہ انتخابات میں بی جے پی ان اضلاع میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائی تھی۔ہاسن، چامراج نگر، میسورو، منڈیا اور رام نگر پرانے میسور علاقے میں آتے ہیں۔
کرپشن اور کانگریس پارٹی کے درمیان تعلقات مچھلی اور پانی کے سلسلے جیسا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک حکومت کانگریس کے لئے ایک اے ٹی ایم کی طرح ہے جس کا استعمال بدعنوانی کے لئے کیا گیا۔شاہ نے الزام لگایا کہ سدارامیا حکومت کے حکومت میں کرپشن کے ساتھ یہ تعلق اور گہرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنتا دل (ایس) حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ وہ چند سیٹیں ہی جیت سکتی ہے اور بی جے پی اکیلی پارٹی ہے جو کانگریس کو شکست دے سکتی ہے۔بی جے پی صدر نے کسانوں کی خودکشی کے حوالے سے کہاکہ تقریباً3,500کسان خودکشی کر چکے ہیں اور سدرامیا انہیں معمولی واقعات بتا رہے ہیں۔ امت شاہ نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں میں نے کسانوں کی خود کشی کو لے کر اتنا غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دیکھا۔